قصیدہ نگار

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - قصیدہ لکھنے والا، مدح سرائی کرنے والا۔ "اس خصوصیت نے علمیت و فضیلت؛ مضمون آفرینی اور قدرت زبان و بیان کے ساتھ مل کر انہیں اردو کا ممتاز قصیدہ نگار بنا دیا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٠٧:٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قصیدہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگاشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نگار' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٦٧ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں